انٹرنیشنل

پاسداران انقلاب نے اسرائیل سے ہر ممکن بدلہ لینے کی یقین دہانی کرا دی

تہران:   پاسداران انقلاب نے اسرائیل سے ہر ممکن بدلہ لینے کی یقین دہانی کرا دی۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے باسیج فورسز کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیل خوفزدہ ہے، اس کے اہلکار پریشان اور فکر مند ہیں اور اس کے شہری پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج تھک چکی ہے جبکہ حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ کے حوصلے اپنے عروج پر ہیں، ایرانی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اس جنگ کا جاری رہنا صرف اسرائیل کی تباہی کا باعث بنے گا۔

ان کہنا تھاکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل کی تباہی کا انتظار ہے، یہ الفاظ کئی ایرانی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آئے ہیں کہ اسرائیلی حملے پر ان کے ملک کے ردعمل نپا تلا اور درست ہوگا، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تہران جنگ کو وسعت دینے کی کوشش نہیں کر رہا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر