پاکستان

قومی ایئر لائن کی نجکاری سے متعلق سوال پر فاروق ستار کا دلچسپ تبصرہ

کراچی:    رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستا ر نے قومی ایئرلائن کی نجکاری سے متعلق سوال پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے قومی ایئر لائن کی نجکاری تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری تو کیا پچکاری ہوگئی، نجکاری کا پروگرام ناکام ہوگیا، نجکاری سےقبل کےمراحل شاید ٹھیک نہیں ہوئے، اگر ریزرو پرائس درست رکھی جاتی تو پی آئی اے پرائیوٹائز ہوجاتی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی دس ارب روپے کی بہت ہی کم قیمت لگائی گئی، سالانہ 70ارب روپے پی آئی اےکو ایک اور سال خسارہ ہوگا؟ پی آئی اے کے خسارے کو کیسے روکیں گے؟ خسارے کو روکنے کے لیے پالیسی سازوں کو سوچنا ہو گا۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ ازراہ مذاق کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری کردی جائے، اللہ کرے ہم ترجیحات اور وسائل کا صحیح استعمال کریں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ