تجارت

ایس آئی ایف سی کی بدولت فارما سیکٹر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد:   خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بدولت فارما سیکٹر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے رواں مالی سال میں اب تک ادویات کی برآمدات میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، ادویات کی برآمدات 105.936 ملین ڈالرز ریکارڈ ہوئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 80.796 ملین ڈالرز تھیں۔

سال بہ سال کی بنیاد پر ادویات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 61.55 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر اگست 2024 کی برآمدات کے مقابلے میں ستمبر 2024 کے دوران ادویات کی برآمدات میں 53.78 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا