تجارت

350 ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز نیلام

کراچی:    حکومتِ پاکستان نے 350 ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز نیلام کر دیئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت نے 350 ارب روپے مالیت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز نیلام کیے، نیلامی میں 300 ارب روپے کے پی آئی بیز فروخت کرنے کا ہدف تھا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکومتِ پاکستان نے نیلامی میں مجموعی طور پر 776 ارب کے ٹی بلز فروخت کیے تھے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا کہ نیلامی میں 3 ماہ کے 317 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز بیچے گئے تھے جن کی کٹ آف ایلڈ 20 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 13.70 فیصد رہی تھی۔

نیلامی میں 6 ماہ کے 167 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز بھی فروخت کیے گئے، 6 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 13.49 فیصد پر برقرار رہی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا