کھیل

ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستانی ویٹ لفٹر نے 2 گولڈ، ایک سلورمیڈل جیت لیا

یونائیٹڈ ورلڈ سپورٹس اینڈ فٹنس فیڈریشن کے زیر اہتمام باڈی بلڈنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں سکھر کے نوجوان ویٹ لفٹر نے 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان پاکستانی ویٹ لفٹر یوسف اعوان نے اپنی مدد آپ کے تحت تھائی لینڈ میں ہونیوالی ورلڈ چیمپئن شپ 2024 حصہ لے کر میں دو گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

سکھر کے ویٹ لفٹر یوسف اعوان نے2021 میں باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں مسٹر سندھ کا ٹائٹل جیتا تھا بعد ازاں ساؤتھ ایشیا چمپئن شپ میں حصہ لیکر کر تیسرا نمبر حاصل کیا اور اب ورلڈ چیمپئن شپ میں قوم کی نمائندگی کی۔

باڈی بلڈر یوسف اعوان کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات پیش آئیں تو ترجمان حکومت سندھ و میئر سکھر ارسلان شیخ نے بھرپور تعاون کیا ، انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کی بھرپور معاونت کی جائے تو وہ پاکستان کا نام مزید روشن کر سکتے ہیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این