انٹرنیشنل

مودی کا مسلم مخالف ایجنڈا انتخابی مہم کی آڑ میں بے نقاب

نئی دہلی :    مودی کی مسلم دشمنی ایک بار پھر کھل کر بے نقاب ، مسلم مخالف ایجنڈا انتخابی مہم کی آڑ میں سامنے آگیا ۔

مودی کی ہندو توا جماعت کی جانب سے مسلم مخالف اشتہار کو سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا ، اشتہار میں مسلم مخالف جذبات کو فروغ دینے پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اشتہار بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بی جے پی کی مہم کے ایک حصے کے طور پر جاری کیا گیا، بھارتی الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو مسلم مخالف اشتہار ہٹانے کا حکم بھی دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بی جے پی کو مسلم مخالف انتخابی اشتہاری مہم چلانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے ، کانگریس نے اس اشتہار کو گمراہ کن اور تفرقہ انگیزدیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے شکایت کی ہے ۔

کانگریس کے رکن جے رام رمیش نے اسے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ۔

اس سے قبل بھی راجستھان میں انتخابی مہم کےدوران تقریر کرتے ہوئے مودی نے مسلمانوں کو درانداز قرار دیا تھا ، مودی سرکارکی سر عام شرانگیزی نے بھارت کو پوری دنیا میں بدنام کر دیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر