انٹرنیشنل

غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے فوجیوں کی جانوں کو شدید خطرہ ہے: یووگیلنٹ

تل ابیب:    اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ میں امداد کی تقسیم کی ذمہ داری لینے والے فوجیوں کی جانوں کو خطرہ قرار دے دیا۔

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی تقسیم کے لئے سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کا خیال ایسا ہے جس سے اس کے فوجیوں کی جانیں ضائع ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں غزہ میں خوراک کی تقسیم کا کام نجی کمپنیوں کو تفویض کرنے کا معاملہ فوجی انتظامیہ کے لئے ایک خوشامد ہے۔

سابق اسرائیلی وزیر نے یہ بات اپنے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہی، انہوں نے کہا حکومت کی ترجیحات غلط ہیں، یہ فیصلہ سکیورٹی کے مزید اہم کاموں کو نظرانداز کرنے کا باعث بنے گا، انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی پوسٹ کا اختتام کیا کہ غزہ میں فوجی انتظامیہ جنگ کے مقاصد میں سے ایک نہیں ہے بلکہ یہ ایک خطرناک اور غیر ذمہ درانہ سیاسی عمل ہے۔

یاد رہے اس وقت جب غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندان خوراک کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور غذائی امداد کے ٹرکوں کی پٹی میں داخلے میں کمی کے دوران ان امدادی ٹرکوں پرلوٹ مار میں اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ ہفتے پٹی میں داخل ہونے والے 109 میں سے 98 ٹرک لوٹ لئے گئے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر