پاکستان

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات کو مستحکم بنانے کا اعادہ

اسلام آباد:   وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے پاکستان و افغانستان ہمیش فالکنر نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان وسیع تر دوطرفہ و علاقائی امور پر مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کا مضبوط اور بہترین دوست ملک ہے، وقت آگیا ہے باہمی تعاون کو پائیدار اقتصادی پارٹنر شپ میں تبدیل کیا جائے، آپ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات میں مزید گرم جوشی آئے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور گمراہ کن افواہیں پھیلانے اور پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو تمام تر حقوق حاصل ہیں، اقلیتی برادریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ