انٹرنیشنل

امریکا نے حماس رہنماؤں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن:    بائیڈن انتظامیہ نے امریکی شہریوں کے قتل یا اُنہیں یرغمال بنانے کے جرم میں ملوث حماس رہنماؤں کی حوالگی مانگ لی۔

امریکی دفترِخارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایسے حماس رہنما جہاں کہیں بھی ہوں، امریکا کے حوالے کیے جائیں۔

یاد رہے کہ امریکی اور اسرائیلی میڈیا کے بقول حماس کے متعدد رہنما قطر منتقل ہوگئے ہیں اور اب وہ ترکیہ منتقل ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اس بات کی تصدیق کرنے سے گریز کیا کہ حماس کے رہنما قطر سے ترکیہ منتقل ہوگئے ہیں، حماس نے کئی امریکیوں کو قتل کیا اور اب بھی 7 امریکیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

میتھو ملر کا کہنا تھا کہ حماس کے کئی رہنماؤں پر امریکا نے فردِ جرم عائد کر رکھی ہے اس لیے انہیں امریکا کے حوالے کیا جانا چاہیے۔ ترک حکومت پر واضح کردیا ہے کہ حماس کے ساتھ معاملات اُس طور نہیں چل سکتے جس طور چلائے جارہے تھے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر