انٹرنیشنل

اسرائیل لبنان جنگ بندی کی کوششیں: امریکی نمائندہ خصوصی آموس ہوچسٹن تل ابیب پہنچ گئے

تل ابیب:    اسرائیل لبنان جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں امریکی نمائندہ خصوصی آموس ہوچسٹن تل ابیب پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی خصوصی نمائندے آموس ہوچسٹن اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی کے مشن پر گزشتہ روز اسی مقصد کے پیش نظر بیروت پہنچے تھے جہاں ہوچسٹن نے لبنانی حکومتی عہدے داروں کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ لبنانی حکومت اورحزب اللہ نے امریکی نمائندے کی طرف سے پیش کردہ جنگ بندی تجویز سے اتفاق کیا ہے، تاہم اس سلسلے میں امریکہ سے کچھ وعدے بھی لینے کی کوشش کی گئی ہے۔

آموس ہوچسٹن نے کہا ہم اگلی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بھی ان موضوعات پر بات کرنے کے لیے پہلے ہی تیار ہیں، وہ اس امر سے پوری طرح آگاہ ہوں گے کہ ہم کیا کر رہے ہیں، ہم اس سلسلے میں نئی انتطامیہ کے ساتھ بھی مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ اپنی جھڑپوں کا آغاز غزہ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف اور حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 8 اکتوبر 2023ء کو کیا تھا، یہ 2006ء کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان شدید ترین جنگ ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل نے جنگ بندی مان لی تو حزب اللہ بھی اس جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج، تنصیبات اور شہروں کو نشانہ نہیں بنائے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر