کھیل

پاکستان کے حسن عثمانی نے اشک آباد اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

اشک آباد:   پاکستان کے حسن عثمانی نے اشک آباد اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا۔

ترکمانستان میں جاری اشک آباد اوپن ٹینس میں انڈر 14 کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے حسن عثمانی نے ترکمانستان کے سلیمان کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، حسن عثمانی کی فتح کا سکور چھ ایک اور چھ صفر سے رہا۔

دوسری جانب پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے فائنل جیتنے پر مبارکباد دی اور حسن کی کارکردگی کو سراہا۔

واضح رہے حسن عثمانی نے پہلے راؤنڈ میں رمضانی اسماعیلو اور پھر پری کوارٹر فائنل میں ترکمانستان کے کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این