کھیل

ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ: کوریا کےسیون جی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اسلام آباد:   ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں بوائز سنگل کے مقابلے میں کوریا کےسیون جی نے چین کے ژی یوان کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔

بوائز ڈبلزمیں احمد نیل قریشی اور بلال عاصم کامیاب، جبکہ گرلز سنگلز میں سری لنکا کی ینارا ڈی سلوا نے میدان مار لیا۔

ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ دوہزار چوبیس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی، ایونٹ نے دنیا بھر سے سینتالیس کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، جن میں اٹھائیس لڑکے اور انیس لڑکیاں شامل تھیں، لڑکوں کا سنگلز فائنل کوریا کے سیون جی نے چین کے ژی یوان گوو کو شکست دے کر جیت لیا۔

بوائز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے احمد قریشی اور بلال عاصم نے پاکستان کے ہی ایم حیدر علی رضوان اور ابوبکر طلحہ کو شکست دی ، گرلز سنگلز فائنل میں سری لنکا کی دینارا ڈی سلوا نے قازقستان کی کیرولینا لیگائی کو ہرایا ۔

دوسری جانب اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ولید زمان ، پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی اور پی ٹی ایف کے سیکرٹری کرنل ضیاء الدین طفیل و دیگر نے جیتنے والوں اور رنر اپ کو مبارکباد دی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این