پاکستان

حکومت کوئی حماقت نہ کرے، رکاوٹیں عبورکر کے اسلام آباد پہنچیں گے: بیرسٹر سیف

پشاور:    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کوئی حماقت نہ کرے، اب بھی رکاوٹیں عبورکر کے اسلام آباد پہنچیں گے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 24 نومبرکے احتجاج کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کے لئے پورا بندوبست ہے، جعلی حکومت رکاوٹیں کھڑی کرنے کی حماقت نہ کرے، پہلے بھی رکاوٹیں عبورکر کے اسلام آباد پہنچے تھے اب بھی پہنچیں گے، کنٹینرزعوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیواریں ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام اباد پہنچے گا، اس بار خیبر پختونخوا کے نوجوانوں نے بانی کو نکالنے کا مکمل تہیہ کر رکھا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک واپسی کی کوئی گنجائش نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کو نکال کر مینڈیٹ واپس کرنا ہو گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ