انٹرنیشنل

جوبائیڈن کی چینی صدر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

پیرو: (   امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدرشی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

پیرو میں ایشیا پیسفک معاشی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تجارت کے علاوہ تائیوان اور روس کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ امریکا سے مستحکم اورپائیدار تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں، امریکا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات دورکرنےکے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے پر تیار ہیں، چین امریکا تعلقات دنیا میں سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں، مستقبل اورانسانیت کے لیے دونوں ملکوں کے تعلقات بہت اہم ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کئی امور پر میں صدر شی کے ساتھ متفق نہیں لیکن ہم دونوں جب بھی ملے بے باکی سے گفتگو کی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر