انٹرنیشنل

بھارت: ہسپتال میں آگ لگنے سے 10نوزائیدہ بچے ہلاک، 16زخمی

اترپردیش:  بھارتی ریاست اترپردیش کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں آگ لگنے سے 10 شیر خوار بچے ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ہسپتال حکام نے بتایا کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جھانسی میں واقع مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے 10 بچے ہلاک ہو گئے۔

خیال رہے ہسپتال کے یونٹ میں اس وقت 54 بچے داخل تھے جن میں سے 35 کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 16 کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایکس پوسٹ پر لکھا ہے کہ جھانسی ضلع کے میڈیکل کالج کے این آئی سی یو میں پیش آنے والے حادثے میں بچوں کی موت انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔ ضلع انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو جنگی بنیاد پر راحت اور بچاؤ کام کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر