انٹرنیشنل

بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے : محمد یونس

ڈھاکہ :    بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر چیف ایڈوائزر محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ بنگلہ دیش مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجدکی حوالگی کا بھارت سے مطالبہ کرے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے قوم سے خطاب میں اہم اعلان کیا کہ بنگلہ دیش بھارت سے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ہنگاموں میں ہونے والے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔

خیال رہے کہ  بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد  5 اگست کو بھارت فرار ہو گئی تھیں ،  حسینہ واجد نے متنازع کوٹا سسٹم کے خلاف طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد استعفیٰ دیا تھا اور ان کی حکومت کے خلاف احتجاج میں طلبا سمیت 1500 افراد ہلاک اور 19 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

 

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر