پاکستان

9 مئی مقدمات: جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16 کارکنان کو بیگناہ قرار دیدیا

لاہور:    9 مئی مقدمات کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے پی ٹی آئی کے 16 کارکنان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے 39 کارکنان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے، جے آئی ٹی نے ملزمان کیخلاف تفتیشی رپورٹ عدالت میں کی۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ میں 16 ملزمان کو بے گناہ قرار دیا ، بے گناہ قرار دیئے جانے والوں میں محمد رفیق ، محمد آصف، محمد زوہیب، محمد حمزہ، شاہد حسین، شہروز خان، شاہد علی، شاہد بشیر، شاہ خالد، محمد توقیر، فرحان علی،معظم علی، محمد خالد، غلام مرتضی، محمد آصف علی اور فیصل افتخار شامل ہیں۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وکلاء صفائی نے بے گناہ ہونے پر ملزمان کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی جبکہ دیگر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کردی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ