انٹرنیشنل

کامی کازی ڈرونز بڑے پیمانے پر تیار کئے جائیں: شمالی کوریا کے رہنما کا حکم

پیانگ یانگ:    شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کامی کازی ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تیاری کاحکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا یہ حکم ملک کی مسلح افواج کو بڑی تعداد میں خود کش ڈرون فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے مقامی طور پر تیار کئے گئے کامی کازی ڈرون کے فیلڈ ٹرائل کا مشاہدہ کیا۔

شمالی کوریا کے رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو جلد ہی پروٹو ٹائپنگ سے مکمل پیداوار کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ بغیر پائلٹ کے طیاروں کے بڑے پیمانے پر استعمال کو اپنے فوجی ڈاکٹرائن میں شامل کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق پروٹوٹائپ ڈرونز کو شمالی کوریا کے بغیر پائلٹ ایریل ٹیکنالوجی کمپلیکس (یو اے ٹی سی ) سے وابستہ ایک تحقیقی مرکز نے تیار کیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر