پاکستان

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

لاہور:    عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

سپیشل جج سینٹرل تنویر احمد شیخ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی ودیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ چودھری مونس الہٰی کے ریڈ نوٹسز اور بیرون ملک سے گرفتاری سے متعلق جے آئی ٹی معاملے کا خود تعاقب کرے۔

تحریری حکم میں عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں چودھری پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق پرویز الہٰی تشویش ناک حالت میں نہیں ہیں، پی ٹی آئی رہنما دیگر تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مونس الہٰی سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی قرقی کے دورانیہ میں توسیع پر رپورٹ جمع کروائے، عدالت کیس کی مزید سماعت 28 نومبر کو کرے گی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ