انٹرنیشنل

امن دستوں کے ہیڈ کوارٹر زپرتوپ خانے سے گولہ باری کی گئی : یواین

جینیوا :    لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن افواج ‘یونیفل’ نے کہا ہے کہ اس کے مغربی سیکٹر میں قائم ہیڈ کوارٹرز پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہےتاہم ہیڈ کوارٹر کسی بھی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس بیان میں اقوام متحدہ نے ان گولوں کیلئے یہ ذکر نہیں کیا ہے کہ یہ کس کے توپ خانے نے فائر کیے ہیں البتہ بعد ازاں  یونیفل  دستوں میں شامل اٹلی نے اپنے فوجیوں کے حملے کی زد میں آنے پر اسرائیل سے احتجاج کیا ہے۔

اٹلی کے احتجاج پر اسرائیل نے اپنے توپ خانے کے امن فوجیوں کے ہیڈ کوارٹرز کی طرف گولے فائر کرنے کے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے مگر اقوام متحدہ کے اس بیان پر اسرائیل نے ابھی کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ لبنان کی سرحد پر تعینات امن دستے  یونیفل  کو پچھلے کئی ماہ سے اسرائیلی حملوں کا سامنا چلا آرہا ہے، ان حملوں میں کئی امن فوجی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر