پاکستان

کراچی بلدیاتی انتخابات: پیپلزپارٹی نے 8 نشستوں پر میدان مار لیا

کراچی:   کراچی کی 10میں سے 9 بلدیاتی نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے 8نشستوں پر میدان مار لیا۔

پیپلزپارٹی 3چیئرمین، ایک وائس چیئرمین اور چار وارڈ ممبرز کی نشستیں جیت گئی، جماعت اسلامی کے اُمیدوار 2نشستوں پر کامیاب، سکھر یو سی 29 میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستیں پیپلزپارٹی کے نام رہیں، گھوٹکی اور ٹنڈو محمد خان میں بھی پیپلزپارٹی کی پوزیشن مستحکم رہی۔

شکارپور میں یونین کونسل محمودہ باغ کی چیئرمین کی نشست پر جے یو آئی کا امیدوار کامیاب ہوگیا، حیدرآباد میں بھی پیپلزپارٹی دو چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

پی پی امیدواروں کی کامیابی پر جیالوں کا جشن، مختلف پولنگ سٹیشنز کے باہر کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ