پاکستان

پنجاب میں مزید 6 جامعات میں وائس چانسلرز تعینات

لاہور: پنجاب حکومت کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبے کی مزید 6 جامعات میں وائس چانسلرز تعینات کردیئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد کو وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر اور پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کو غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے، پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ، پروفیسر ڈاکٹر فہیم آفتاب کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ مقرر کیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کو یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکر کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق کیس میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی تھی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ