پاکستان

محسن نقوی سے ہنگری اور شمالی مقدونیہ کے ہم منصب کی ملاقاتیں، باہمی امور پر تبادلہ خیال

بڈاپسٹ:    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ہنگری کے وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے 7 ویں وزارتی کانفرنس کیلئے بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر ہنگری کے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا، محسن نقوی نے کہا پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔

ہنگری کے وزیر داخلہ نے محسن نقوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، اعلیٰ سطح کے وفد کو جلد پاکستان بھجوانے کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی سے شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے بھی ملاقات کی، باہمی ملاقات میں دلچسپی کے امور اور باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے وفود کے تبادلوں پر اتفاق ہوا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے دورے کی دعوت پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ