پاکستان

دہشتگردی عالمی چیلنج، اقوام عالم کو مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے: محسن نقوی

بڈاپسٹ:    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ عالمی چیلنج ہے، اس ناسور سے نمٹنے کیلئے اقوام عالم کو مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ترک ہم منصب علی یرلیکایا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران ترکیہ میں 3 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکیہ گہرے مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاک ترکیہ تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جس پر ترکیہ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے، جلد اسلام آباد کا دورہ کروں گا۔

ترک وزیر داخلہ نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس ضمن میں ماہرین کا وفد ترکیہ بھیجے، ہمدردانہ جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 23 اکتوبر کو انقرہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب ہے نہ علاقے، دہشتگردی کا خاتمہ عالمی چیلنج ہے، اقوام عالم کو اس ناسور سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ