انٹرنیشنل

خفیہ دستاویزات کیس : فیڈرل کورٹ نے ٹرمپ کیخلاف اقدامات روک دیئے

واشنگٹن :    امریکا میں فیڈرل کورٹ آف اپیل نے خفیہ دستاویزات سے متعلق مقدمے میں منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اقدامات روک دیے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ امریکا کے محکمہ انصاف کے خصوصی قانونی مشیر جیک اسمتھ کی درخواست پر کیا گیا، اس اقدام کا مقصد اس “غیر معمولی صورت حال” کا تجزیہ کرنے کے لیے وقت حاصل کرنا ہے جو ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کے نتیجے میں پیدا ہو گئی ہے۔

اسی طرح کا اقدام گذشتہ ہفتے اس وفاقی مقدمے میں بھی سامنے آیا تھا جس میں سابق صدر ٹرمپ کے خلاف 2020 کے انتخابات میں نتائج تبدیل کرنے کی سازش کے الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جیک اسمتھ نے بدھ کے روز فیڈرل کورٹ آف اپیل کو بتایا کہ وہ تجزیے کے بعد اپنے نتائج 2 دسمبر کو پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا میں وزارت انصاف گذشتہ 50 برس سے زیادہ عرصے سے موجودہ صدر کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، وائٹ ہاؤس میں واپس آتے ہی ٹرمپ وزارت انصاف کو اپنے خلاف عائد الزامات ختم کرنے کے احکامات جاری کر سکتے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر