پاکستان

حکمران جماعتوں کا کوئی پرسان حال نہیں، نفرت کا نشان بن چکی ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی:   سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، یہ لوگ نفرت کا نشان بن چکے ہیں۔

راولپنڈی میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ان سے کام لینا تھا لے لیا، اب گولی اندر اور چوہا جالندھر ہوگیا ہے، یہ ایسی حکمران پارٹیاں ہیں جو آئی ایم ایف کے شکنجے میں ہیں، ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آجائے۔

انہوں نے کہا کہ نہ غریب کا چولہا جل رہا ہے،نہ کرایہ دیا جارہا ہے، جو سرکاری نوکریاں تھیں وہ بھی ختم کردی گئی ہیں، آئی ایم ایف کی وجہ سے جو غریب عوام پر عذاب نازل ہوگا وہ دیکھنا پڑے گا، خود تو یہ لوگ اپنے کیسز ختم کرا کے پاکستان سے چلے گئے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اگر چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کررہا تو نہ کرے لعنت بھیجو، جو کشمیر ،غزہ اور فلسطین میں ہورہا ہے اس میں بھارت ملا ہوا ہے، نوازشریف بھارت سے پینگیں بڑھا رہے ہیں، ہمیں بنگلا دیش سے بہتر تعلقات قائم کرنے چاہئیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ