انٹرنیشنل

بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی کا امریکا میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

نئی دہلی:   بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی نے امریکا میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بزنس مین گوتھ اڈانی کی سرمایہ کاری سے امریکا میں ملازمتوں کے 15 ہزار مواقع پیدا ہوں گے، گوتم اڈانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان شراکت داری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی نے اڈانی گروپ کی بنیاد 1980ء کی دہائی میں کموڈٹی ٹریڈنگ کے کاروبار کے طور پر رکھی تھی، اس کے بعد سے اس گروپ کا بزنس روایتی اور قابل تجدید توانائی کی پیداوار، بندرگاہوں اور لاجسٹکس، زرعی کاروبار، رئیل اسٹیٹ، مالیاتی خدمات اور دفاع سمیت مختلف شعبوں تک پھیل چکا ہے۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی بھارت کے دوسرے امیر ترین شہری ہیں اور عالمی سطح پر دنیا کے امیر ترین افراد میں ان کا 18 واں نمبر ہے، ان کی دولت کا تخمینہ 86.8 ارب ڈالر ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر