پاکستان

یہ حکومت دھکے سے چل رہی، کسی جگہ دھکا ناکام ہوا تو حکومت ناکام ہوجائیگی : شیخ رشید

اسلام آباد:   سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمدکاکہنا ہے کہ یہ حکومت دھکے سے چلائی جا رہی ہے کسی جگہ یہ دھکا ناکام ہوگا اور وہ دن زیادہ دور نہیں ہے حکومت ناکام جائے ہوگی۔

سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  آئی ایم ایف آئی ہوئی ہے اور اس  سے مذاکرات خفیہ رکھے جا رہے ہیں ، یہاں ہر چیز خفیہ ہوتی ہے، یہ خفیہ خفیہ کھیلتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خزانے کی حالت نہایت مخدوش ہے، ایک جملہ جو نواز شریف عموما بولا کرتے تھے کہ پلے نہیں دھیلا تے کردی میلا میلا تو اب یہ ان پر خود لاگو ہوتی ہے ، جہاں جاتے ہیں ان کو گالیاں پڑ رہی ہیں، ان کو لوگ نازیبا الفاظ سے یاد کرتے ہیں ، اب جو سابقہ چیف جسٹس قاضی صاحب کے ساتھ ہوا ، جو ان کے وزیروں اور نواز شریف صاحب کے ساتھ ہو رہا ہے،  یہ بغیر سکیورٹی کے پھر کے دکھائیں، پاکستان کی زمین ان کے لیے تنگ ہو گئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں جو اس وقت ایک بدامنی، ایک مہنگائی، ایک بےروزگاری اور جو بے روزگاری کی سیٹوں کی گنجائش ہے، اس کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔

قبل ازیں اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں شیخ رشید احمد کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ