کھیل

گلوبل سپر لیگ: تبریز شمسی اور بریتھ ویٹ کا لاہور قلندرز سے معاہدہ

لاہور: جنوبی افریقا کے لیگ سپنر تبریز شمسی اور ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ کا لاہور قلندرز سے معاہدہ ہوگیا۔

دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ میں لاہور قلندرز کا حصہ ہوں گے۔

انگلینڈ کے ٹام ایبل، لیوک ویلز اور ایڈیم روزنگٹن بھی لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے، لاہور قلندرز کے سکواڈ میں شامل ہونیوالے لوکل پلیئرز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    گلوبل سپر لیگ 26 نومبر سے 7 دسمبر تک گیانا میں کھیلی جائے گی۔

ایونٹ میں پاکستان سے لاہور قلندرز کے علاوہ بنگلا دیش کی رنگپور رائیڈرز، انگلینڈ کی ہمپشائر ہاکس، آسٹریلیا کی وکٹوریہ اور ویسٹ انڈیز کی گیانا ایمازون شامل ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این