تجارت

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ

اسلام آباد:   پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ کر دی گئی۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق غیرملکی حکومت کو پی آئی اے فروخت کرنے کی تجاویز پیش کردی گئی، 30 نومبر تک اظہار دلچسپی کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں، بلیو ورلڈ کنسورشیم کی بولی بھی منسوخ کر دی گئی، پی آئی اے کو قطر یا ابوظہبی کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت فروخت کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کو غیرملکی حکومت کو جی ٹو جی معاہدے کے تحت فروخت کئے جانے کی تجویز ہے، غیر ملکی حکومت کو پی آئی اے کے کتنے حصص فروخت کئے جائیں گے اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا