کھیل

بابر نے عثمان خواجہ کو فاؤنڈیشن کیلئے ٹیسٹ جرسی عطیہ کردی

برسبین:    سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ان کی فاؤنڈیشن کے لیے ٹیسٹ جرسی عطیہ کر دی۔

برسبین میں سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو اپنی شرٹ خواجہ فاؤنڈیشن کے لیے دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن کے لیے عطیا ت جمع کر رہا ہوں، بابر اعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی دی ان کا شکر گزار ہوں، بابر اعظم پاکستان کے ایک گریٹ کرکٹر ہیں۔

بابر اعظم نے اس موقع پر کہا ہے کہ عثمان بھائی سے میں رابطے میں رہتا ہوں، میچز میں تو بات چیت ہوتی رہتی ہے، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں کچھ سپورٹ کر سکتا ہوں تو ضرور کروں گا۔

سابق قومی کپتان کا مزید کہنا ہے کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں نے ان کی فاؤنڈیشن کے لیے کچھ کیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این