انٹرنیشنل

ایکواڈور کی جیل میں بدترین تصادم، 15 قیدی ہلاک، 14 زخمی

کویٹو:   ایکواڈور کی سب سے بڑی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپوں میں 15 قیدی ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ میں جیل انتظامیہ کے حوالےسے بتایا کہ جنوب مغربی شہر گویاکیل کی لیٹورل جیل میں جھڑپیں گزشتہ روز شروع ہوئیں، انتظامیہ کے مطابق پولیس اور مسلح افواج کے دستوں نے جیل کا مکمل کنٹرول حاصل کر کے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا۔

حکام نے واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی، اس جیل میں منظم جرائم اور منشیات کی سمگلنگ کے گروہوں سے منسلک قیدیوں کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہی ہیں، ایکواڈورکے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق فروری 2021ء سے اب تک ایسے واقعات میں 400 سے زیادہ قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر