انٹرنیشنل

اسرائیل کے حملے: تہران میں دفاعی سرنگ کی تعمیر شروع کر دی گئی

تہران:    اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد تہران میں دفاعی سرنگ کی تعمیر کی جارہی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے ملک میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد کیا گیا ہے، شہر کے وسط میں موجود ٹنل تہران میٹرو کے ایک سٹیشن کو امام خمینی ہسپتال سے ملائے گی جس سے اس ہسپتال تک زیر زمین رسائی ممکن ہوگی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تہران سٹی کونسل کے ٹرانسپورٹ کے ہیڈ نے بتایا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار دفاعی نقطہ نظر سے ایک سرنگ بنائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے ایران پر پہلی بار باضابطہ تسلیم شدہ حملہ کیا، اس حملے میں تہران کے قریب واقع میزائل کی فیکٹریوں اور دیگر عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، یہ حملے ایران کی جانب سے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر میزائل حملوں کے جواب کئے گئے تھے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر