پاکستان

ہنگامی حالات، موسمیاتی تبدیلی، بچوں کی بہتری اور تعلیم” کے عنوان سے سیمینار

ملتان:    یونیسیف، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب اور سانجھ پریت آرگنائزیشن کے اشتراک سے ضلع راجن پور اور ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ سکولز میں تعلیمی رسپانس اور بحالی کے لئے موجود پراجیکٹ کے تحت گورنمنٹ گرلز کمپری ہینسو سیکنڈری سکول میں “ہنگامی حالات میں تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور بچوں کی بہتری اور تعلیم” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ سیمینار کے مہمان خصوصی تھے، سیمینار میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ 2022 سے اب تک سیلاب سے متاثرہ 425 سکولز میں اس پراجیکٹ کے تحت تعمیر و مرمت، تزئین و آرائش اور رسائی کے حوالے سے سہولیات فراہم کی گئیں۔

پرائمری و ایلمنٹری سکولز میں بچوں کے لیے بیگز، سٹیشنری، کاپیاں اور دیگر سکول سپلائیز، ہائی پرفارمینس ٹینٹ اور بچوں کے لیے مختلف قسم کی کٹس کے ساتھ ساتھ سکولز میں سولر فینز، بیٹریاں اور سولر پلیٹس بھی مہیا کی گئی ہیں، اسی طرح 150 نان فارمل سکولز کو بھی اس میں شامل کرکے مستفید کیا گیا۔

اس ضمن میں اساتذہ اور سکول کونسلز کی ٹریننگ کرائی گئی اور کوڈنگ، روبوٹک جدید معیارات کے مطابق تخلیقی انداز میں تعلیم کو یقینی بنایا گیا اور موسمی تغیرات سے نمٹنے کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی اور یونیسیف نے یہ سب سانجھ پریت اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب کے اشتراک سے عملدرآمد یقینی بنایا کہ جس سے لاکھوں طلبہ وطالبات نے استفادہ کیا۔

اس کے علاوہ 20 ماہ کے پروگرام میں پرائمری سے مڈل تک تعلیم کے لئے ایک جدید طریقہ تدریس پروگرام متعارف کرایا گیا، اس پروگرام کے تحت بچوں کو لیپ ٹاپس اور روبوٹس کے زریعے تعلیم دی جا رہی ہے۔

تقریب میں یونیسیف کی طرف سے سحر رضا قزلباش ایجوکیشن سپیشلسٹ، سحیم خضر ایجوکیشن آفیسر، زہرا ایجوکیشن آفیسر، قراۃ العین، محمد نعمان خان سی ای او روبوٹ اور سانجھ پریت آرگنائزیشن کی طرف سے پرویز اختر، محمد شہزاد، ڈائریکٹر پروگرامز، انیق الرحمٰن، سید ارشد بخاری سمیت ماہرین تعلیم، مختلف محکمہ جات کے افسران، سٹیک ہولڈرز، این جی اوز کے نمائندگان، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی طرف سے کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ALP centers کے طلبہ نے اپنے پراجیکٹس کے سٹالز بھی لگائے اور مہمان خصوصی کو پریزنٹیشنز بھی دی، سیمینار میں پینل ڈسکشن بھی کی گئی۔

سیمینار میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیمی سلسلہ اگر موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو جاتا ہے تو اس کو رکنے نہیں دیا جائے گا بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچاؤ کےلئے ہم سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ