پاکستان

حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ طے

اسلام آباد:  حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق قومی ایئرلائن 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی، معاہدے پر دستخط گزشتہ روز وزارت مذہبی امور میں کئے گئے۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معاہدے پر دستخط کئے، سعودی ایئر لائن اور دیگر مقامی ایئر لائنز سے بھی جلد معاہدے مکمل کئے جائیں گے۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ