انٹرنیشنل

تہران باور کرا چکا وہ ہماری سرزمین سے اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا: عراق

بغداد:    ایران نے کہا ہے کہ تہران باور کراچکا ہے کہ وہ ہماری سرزمین سے اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جنگ کے جغرافیے میں واقع ہے، ایران پر اور اس کے خلاف حملے جاری رہنے کا مطلب اس بات کا امکان ہے کہ عراق کی سرزمین اور فضائی حدود جنگ کے علاقوں کے ضمن میں آئے، لہٰذا ہم اس مسئلے سے خبردار کرتے ہیں۔

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عراقی حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک کو کسی بھی حملے اور متوقع حالت جنگ سے دور رکھا جائے، ایران کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے جاری ہیں خواہ وہ وزیراعظم، صدر یا پھر وزارت خارجہ ہو۔

واضح رہے کہ عراقی حکومت نے جمعرات کے روز ایک بیان میں باورکرایا تھا کہ اس کی سرزمین حملے کرنے یا جوابی کارروائی کے لیے ہرگز استعمال نہیں ہو گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر