پاکستان

فواد نے توہین الیکشن کمیشن کے تیسرے کیس میں بھی معافی مانگ لی

اسلام آباد:    سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کے تیسرے کیس میں بھی معافی مانگ لی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، فواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کے تیسرے کیس میں بھی معافی مانگ لی، الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

فواد چودھری نے دوران سماعت کہا کہ دو کیسز میں معافی مانگ چکا ہوں، پورے پاکستان میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں، اس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آپ تحریری جواب جمع کرائیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ توہین کا معاملہ تو معافی تلافی پر ختم ہوجاتا ہے، جس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ ایسے تو پھر روز ہوتا رہےگا، فواد چودھری بولے کہ چیف صاحب تو جا رہے ہیں۔

فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اور میرا علاقہ بھی ایک ہی ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی مزید سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ