انٹرنیشنل

شیگیرو اشیبا دوبارہ جاپان کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے

ٹوکیو:    شیگیرو اشیبا دوبارہ جاپان کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔

جاپان کے ایوانِ نمائندگان میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے رن آف ووٹ میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ شیگیرو اشیبا نے 221 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی اور دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔

465 رکنی ایوان میں اس اہم پیش رفت کے بعد شیگیرو اشیبا ایک بار پھر وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوگئے ہیں، واضح رہے کہ وہ پہلے بھی وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور ان کی سربراہی میں جاپان نے عالمی سطح پر کئی معاہدے اور اقتصادی اقدامات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جاپانی تاریخ میں یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ وزیر اعظم کے انتخاب میں رن آف ووٹ کا مرحلہ آیا ہے جبکہ آخری مرتبہ یہ صورتحال 1994 میں پیش آئی تھی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر