تجارت

ایئرپیوریفائر ز کی طلب میں اضافہ، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

لاہور:  صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ سے بچاؤ کے لیے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جتن کرنا شروع کردیئے۔

گزشتہ سالوں کی نسبت رواں برس ایئر پیوریفائرز کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا، مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، مارکیٹ میں ایئر پیوریفائرز کی قیمت 28 ہزار سے لے کر دو لاکھ تک جا پہنچی۔

دکانداروں کے مطابق ایئرپیوریفائر کے اندر چار فلٹرز لگے ہوتے ہیں جو آلودہ ہوا کو کھینچ کر اس کے ذرات فلٹر کر کے صاف ہوا فراہم کرتا ہے، اس سال ایئر پیوریفائرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ایئر پیوریفائرز کی قیمت 28 ہزار سے شروع ہو کر دو لاکھ تک جاتی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے اب صاف ہوا میں سانس لینے کے لیے بھی پیسے ادا کرنا ہوں گے۔

ادھر پنجاب کے تمام اضلاع میں سموگ سے نمٹنے کیلئے ایئر پیو ریفائرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

پنجاب کے تمام شاپنگ مالز کو ایئر پیو ریفائرز لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ ڈویژنز میں خراب ایئر کوالٹی انڈیکس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا