انٹرنیشنل

کینیڈا نے ایک ہی ویزے پر متعدد بار ملک میں داخلے کے قوانین تبدیل کر دیئے

مونٹریال:    کینیڈا نے ایک ہی ویزے پر متعدد بار ملک میں داخلے کے قوانین کو تبدیل کر دیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا امیگریشن کی آفیشل ویب سائٹ پر نئے اصولوں کے مطابق پہلے جاری کردہ ملٹی پل انٹری ویزا دستاویز اب کینیڈا میں داخلے کے لیے معیار نہیں رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق اب یہ اختیار امیگریشن افسر کو دے دیا گیا ہے کہ آیاکسی غیر ملکی کوایک ویزہ پر ایک یا ایک سے زیادہ مرتبہ کینیڈا میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے، اس کے علاوہ امیگریشن افسر اپنی صوابدید پر مدت بارے بھی فیصلہ کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملٹی پل انٹری ویزا کے تحت کوئی بھی شخص جس کے پاس مجاز ویزا ہے وہ اس کی مدت کے دوران جتنی بار چاہے کسی بھی ملک سے کینیڈا میں داخل ہو سکتا ہے لیکن قانون میں ترمیم کے بعد اب متعلقہ اتھارٹی سنگل یا ایک سے زیادہ انٹری ویزا جاری کرنے کا صوابدیدی فیصلہ کر سکتی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر