انٹرنیشنل

یورپ کی سلامتی ہمیشہ کیلئے امریکا کے حوالے نہیں کی جاسکتی: فرانسیسی صدر

پیرس:    فرانسیسی صدر عکمانویل میکرون نے کہا کہ یورپ کی سلامتی ہمیشہ کیلئے امریکا کے حوالے نہیں کی جاسکتی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر عمانویل میکرون نے امریکہ میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد یورپی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ براعظم یورپ کو اپنی سلامتی کے حوالے سے امریکہ سے آزادی پر زور دینے کی کوشش کرنی چاہیے اور اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے خود کوشش کرنی چاہیے تاکہ جیو پولیٹکل مخالفین سے اپنے مفادات کا دفاع کر سکے۔

صدر میکرون کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں لازماً ہمیشہ کے لیے اپنی سلامتی کے امور امریکا کے حوالے نہیں کرنے چاہئیں، صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں دوبارہ آجانے کا مطلب ہے کہ وہ اپنے عوام اور امریکی مفادات کا ہی تحفظ کریں گے۔

انہوں نے یہ تمہید باندھنے کے بعد یورپی رہنماؤں سے دریافت کیا ہم اپنے یورپی عوام کے مفادات کے دفاع کے لیےخود کو تیارسمجھتے ہیں؟

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میکرون نے مزید کہا یوکرین کا روس کے خلاف جنگ جیتنا یورپ کے بہترین مفاد میں ہے، ہمارا مفاد یہ ہے کہ روس کسی صورت نہ جیتے۔

واضح رہے فرانس اور جرمنی کے وزرائے دفاع نے اسی پس منظر میں بدھ کے روز پیرڈ میں ہنگامی طور پر ملاقات کی اور یورپ کے لئے ممکنہ منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا، اب یورپی لیڈروں نے اسی بارے میں سر جوڑ لئے ہیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر