کھیل

آسٹریلیا کیخلاف تاریخ ساز فتح، ویلڈن گرین شرٹس: چیئرمین پی سی بی

لاہور:    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آسٹریلیا کیخلاف تاریخ ساز فتح پر قومی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ون ڈے جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، باؤلرز حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کپتان محمد رضوان نے عمدہ کیپنگ کرتے ہوئے 6 کیچ پکڑے، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے پاکستان کو 9 وکٹوں سے کامیابی دلائی، بہترین پرفارمنس پر حارث رؤف، شاہین آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق تحسین کے مستحق ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی، آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کے دل جیت لیے، آسٹریلیا کے خلاف بڑی جیت پر کھلاڑیوں نے قوم کو خوشیاں دی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے میدان میں ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کیا اور نتیجہ جیت کی صورت میں سامنے آیا، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بڑھے گا اور آئندہ میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، امید ہے قومی کرکٹرز آنے والے میچوں میں بہترین پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این