تجارت

یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 13 روپے فی کلو سستی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:   یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی کر دی۔

چینی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی فی کلو 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، چینی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

اس سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 153 روپے فی کلو مقرر تھی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی، شوگر ملز مالکان نے فروخت کی گئی چینی پر یوٹیلیٹی سٹورز کو 17 روپے فی کلو کمی کی۔

شوگر ملز مالکان سے ری بیٹ لینے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی سستی کی، یوٹیلیٹی سٹورز نے 12 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تھی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا