پاکستان

ہم کشمیریوں کیساتھ، فلسطینیوں پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں: جنرل ساحر شمشاد

رسالپور:    پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن پریڈ ہوئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔

پریڈ میں پاس آؤٹ کیڈٹس نے مہمان خصوصی کو سلامی دی، پاک فضائیہ کے سکواڈ نے فضائی مارچ پاسٹ کیا۔

جنرل ساحر شمشاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کے دفاع اور تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے، قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا مکمل حامی ہے، کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ