انٹرنیشنل

شہزادہ محمد بن سلمان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

ریاض:   سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی۔

عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی صدارتی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے مملکت اور امریکہ کے مابین تاریخی اور سٹرٹیجیک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور ان کی قیادت میں امریکی عوام کی خوشحالی و ترقی کی خواہش ظاہر کی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کی جانے والی مبارک باد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی عوام کے حوالے سے ان کے جذبات و احساسات کی تعریف کی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر