پاکستان

اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

اسلام آباد:   اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سپیکر اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سابق سپیکر اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت کی، اسد قیصر کی وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کسی ایسے مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ ہے جس مقدمے کا پہلے سے علم ہی نہیں، ملک بھر میں درج مقدمات، انکوائریز یا انویسٹی گیشنز کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دیے جائیں، پولیس، نیب اور ایف آئی اے میں درج مقدمات کی معلومات دی جائیں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی جبکہ کیس کی آئندہ سماعت رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ