تجارت

معاشی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں: وزیر خزانہ

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی گئی ہے، ترسیلات زر میں اضافہ اور روپیہ مستحکم ہوا ہے، مہنگائی میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام مثبت اشاریے حکومت کی مؤثر پالیسیوں کے ثمرات ہیں، معاشی بہتری کے ثمرات کی عام آدمی تک منتقلی یقینی بنائی جا رہی ہے، اصلاحات کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں، معیشت میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ہم پائیدار معاشی استحکام کی جانب بہتر انداز میں بڑھ رہے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا