انٹرنیشنل

صدارتی الیکشن میں سب سے بڑا خطرہ روس ہوسکتا ہے: ایف بی آئی کا انتباہ

واشنگٹن:    امریکا کے خفیہ ادارے ایف بی آئی نے چوکنا رہنے کے لیے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن میں سب سے بڑا خطرہ روس ہوسکتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) نے انتباہ جاری کیا ہے۔

انتباہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن پر روس الیکشن کے عمل میں شہریوں کے اعتماد کو مجروح کرکے ان کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں کرے گا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے صدارتی الیکشن کے نتائج میں اہم کردار ادا کرنے والی فیصلہ کن ریاستوں میں عوام کو مشتعل کرنے کے لیے جعلی ویڈیوز اور آن لائن مضامین کا سہارا لیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے مواد سے ووٹرز کو ایک دوسرے کے خلاف تشدد پر اکسایا جا سکتا ہے۔ سائبر حملوں کا بھی خدشہ ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر