پاکستان

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں

مظفر آباد:  لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں۔

تقسیم برصغیر کے دوران مسلم اکثریتی علاقے جموں کے عوام کو پاکستان سے عشق کی پاداش میں ہندو بلوائیوں اور ڈوگرہ مہاراجہ کے مظالم کا سامنا کرنا پڑا، ظلم و جبر کے باوجود کشمیری اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے تو نومبر 1947 کے آغاز میں لاکھوں نہتے مرد، خواتین اور بچوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ دیا گیا۔

ڈوگرہ حکومت اور ہندو بلوائیوں کے مظالم کے باوجود مسلمان ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے بلند کرتے رہے۔

آزادی کے دیوانے مسلمانوں کا ایک اور قافلہ کٹھوعہ لایا گیا اور 6 نومبر کو جموں کے جنگلوں میں سب سے زیادہ قتل عام کیا گیا، آج بھی کشمیری اس دن کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 77 برسوں سے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت وادی کشمیر میں مسلم آبادی کا تناسب تیزی سے بدل رہا ہے، 1947 سے اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ سے زائد کشمیری شہید کئے گئے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ