انٹرنیشنل

ایران کے جوہری سائنسدان کے قتل کا الزام: 3 افراد کو سزائے موت

تہران:    ایران کی عدالت نے اعلیٰ جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے الزام میں تین افراد کو موت کی سزا سنادی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے تہران میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ان تینوں افراد کی عدالتی کارروائی ارومیہ کی انقلابی عدالت میں کی گئی اور ابتدائی مرحلے میں انہیں موت کی سزا سنائی گئی اور یہ مقدمہ اس وقت اپیل کے مرحلے میں ہے۔

جہانگیر نے کہا مغربی صوبے آذربائیجان میں گرفتار کئے گئے آٹھ میں سے تین افراد پر کچھ تحقیقات کے بعد اسرائیل کی قابض حکومت کے لئے جاسوسی کا الزام لگایا گیا، ان تینوں پر شراب والے مشروبات کی سمگلنگ کی آڑ میں شہید فخری زادہ کے قتل کے لئے سامان ایران منتقل کرنے کا بھی الزام ہے۔

واضح رہے کہ فخری زادہ کو جب قتل کیا گیا تو وہ ایران کے جوہری پروگرام میں اپنے کردار کی وجہ سے امریکی پابندیوں کی زد میں تھے، ایرانی حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے انہیں قتل کرنے کے لیے ایک بم اور ریموٹ کنٹرول مشین گن کا استعمال کیا تھا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر